ڈیفالٹ سیٹنگز سے چھٹکارا حاصل کریں

اپنی ڈیجیٹل خیریت کو بڑھانے کے لیے

Download and print this guide here. Share your Data Detox experience, keep in touch, or get inspiration for activities by writing to Safa at datadetox@tacticaltech.org!

آخری بار ایسا کب ہوا تھا جب آپ نے کسی بھی ٹیکنالوجی کو ایک دن یا ایک گھنٹہ کے لیے ہاتھ نہیں لگایا تھا؟ اگر آپ مستقل آن لائن ہیں تو آپ اکیلے نہیں ہیں۔ اوسطا ایک عام آدمی روزانہ چھبیسں سو دفعہ اپنے فون پر ٹیپ، سوائپ یا کلک کرتا ہے۔ (source). اگر آپ کوئی کام اتنی بار کریں تو آپ چاہیں گے کہ وہ واقعی قابل قدر ہو۔ آپ یہ کیسے یقینی بنا سکتے ہیں کہ آپ کا کسی ڈیوائسن پر گزارا گیا وقت واقعی ایک کوالٹی ٹائم ہے؟

آپ کا کسی ایپ یا ویب سائٹ کی طرف جھکاؤ آپ کا قصور نہیں ہے ۔ آپ یقین کریں یا نہ کریں آپ کی پسندیدہ ایپسں اور ویب سائٹسں ڈیزائن ہی اسں طرح کی گئی ہیں کہ آپ مسلسل ان کا استعمال کرتے رہیں۔ ان کا ہر فیچر، رنگ اور ان میں استعمال کردہ آوازیں سب اسں طرح استعمال کی جاتی ہیں کہ آپ اسں ایپ یا ویب سائٹ سے جڑے رہیں اور واپسں آتے رہیں۔

ایپسں اور ویب سائٹسں اسں طرح ڈیزائن کی جاتی ہیں کہ آپ کو وھاں تک پہنچا سکیں جہاں آپ جانا چاہتے ہیں۔ ان کے بٹن کا سارا زور کنفرمیشن پر ہوتا ہے اور ان کا متن اسں طرح لکھا ہوتا ہے کہ آپ کو اسں پر یقین آسکے۔ یہاں تک کہ اب ان کا میڈیا بھی زیادہ تر اسں طرح ڈیزائن کیا جاتا ہے کہ آپ کی زیادہ سے زیادہ توجہ حاصل کر سکیں۔ اور اسں کے لیے وہ سنسنی خیز ہیڈلائنز کا سہارا بھی لیتے ہیں

آپ اپنی آن لائن اور آف لائن زندگی میں ایک صحتمند توازن جاننا چاہتے ہیں؟ تو ڈیٹا ڈیٹوکسں کا یہ والا حصہ اسی متعلق ہے۔ یہاں آپ سیکھ سکتے ہیں کہ آپ اسں سارےشور سے کیسے نجات پا سکتے ہیں اور یہ یقینی بنا سکتے ہیں کہ آپ کی ٹیکنالوجی آپ کے فائدے کے لیے کام کر رہی ہے ناکہ آپ کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ اس سوال کا کوئی درست جواب نہیں ہے کہ آپ کو اپنی ڈیوائسزکتنی زیادہ یا کتنی کم استعمال کرنی چاہئیں۔ جہاں سے آپ کو ٹھیک لگے وہیں سے آغاز کریں اور پھر رفتہ رفتہ سلسلے کو آگے بڑھائیں۔ آئیے شروع کرتے ہیں۔


1. لمحے میں موجود رہیں

یہ ٹپ اسں سے قدرے مشکل ہے جتنی یہ سنائی دیتی ہے۔ اسں کے لیے آپ کو روزانہ پریکٹسں چاہیے۔ یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے آپ کو اپنے دماغ کے کسی خلیے کو مضبوط بنانے کے لیے روزانہ پریکٹسں کرنی پڑے۔ آپ جو ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہیں اسں کے ساتھ اپنے بنتے تعلق کو جاننا شروع کر سکتے ہیں۔

آپ اپنے فون کے ساتھ کتنا وقت گزارتے ہیں؟

اگر آپ جواب سے ناخوش ہیں تو ایسی سیٹنگز اور سٹریٹیجیز موجود ہیں جن کی مدد سے آپ ٹیک استعمال پر اپنا کنٹرول بڑھا سکتے ہیں۔ اگر آپ کا مقصد یہ ہے کہ آپ فیسں بک، انسٹاگرام اور سنیپ چیٹ پر کم وقت گزارنا چاہتے ہیں تو ان ایپسں کی سیٹنگز اور پرمیشنز میں تبدیلی آپ کی مدد کر سکتی ہے۔ کچھ ایپسں جیسے کہ انسٹاگرام آپ کو آپشن دیتے ہیں جہاں ایپ آپ کو یاد دہانی کرواتی ہے کہ آپ اپنے روزانہ استعمال کا وقت پورا کر چکے ہیں۔

انسٹاگرام:

  • پروفائل →
  • لوگو menu →
  • سیٹنگز
  • اکاؤنٹ
  • آپ کی ایکٹوٹی
  • روزانہ کا ریمائنڈر لگائیں

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے فون کی کی رنگ بیل یا فلیشں آپ کی گقتگو میں خلل ڈال رہی ہے تو آپ اپنے فون کو عارضی طور پر سائلنٹ پر بھی لگا سکتے ہیں اور اسں کی سکرین کو الٹا رکھ سکتے ہیں یا اپنی پتلون کی جیب میں رکھ سکتے ہیں جہاں وہ آپ کی نطروں سے دور ہو۔ کچھ ایسی ایپسں بھی ہیں جو آپ کی مدد کرتی ہیں کہ آپ اپنے روزانہ کے استعمال کو جانچ سکیں اینڈروئڈ اور آئی فون کے پاسں اب ایسے طریقے ہیں کہ وہ آپ کی عادات کے متعلق جان سکیں Google's Digital Wellbeing iOS update.

یہ سروسز آپ کو بتاتی ہیں کہ آپ اپنے فون کو کتنی بار چیک کر رہے ہیں اور یہ آپ کو ایسی سیٹنگز فراہم کرتی ہیں جن کی مدد سے آپ کا کنٹرول بڑھ سکتا ہے۔

مزید ٹپسں کے لیے, check out Stay in the Moment (Even with Your Phone).


2. ڈیزائن ٹرکسں پہچانیں

ڈارک پیٹرنز ایسے ڈیزائن ہوتے ہیں جو کہ انسانی نفسیات کا استعمال کرتے ہوئے انہیں کچھ کرنے پر اکسانے ، کچھ خریدنے یا یا ضرورت سے زیادہ ذاتی معلومات دینے پر اکساتے ہیں جتنی کہ وہ دینا چاہتے یا سوچتے ہیں۔ اسں طرح کے ڈیزائن میں کچھ مخصوص رنگوں کا استعمال ، بٹنوں کی جگہ کا تعین ،غیر واضح عبارت، یا نامکمل معلومات کا استعمال ہوتا ہے۔ بعض اوقات یہ طریقے بالکل واضح ہوتے ہیں لیکن کچھ دفعہ ان کو پہچاننا مشکل ہوتا ہے۔ آپ نے ان میں کچھ طریقوں کو کسی سبسکرپشن یا آن لائن خریداری کے دوران نوٹس کیا ہوگا۔

یہی وجہ ہے کہ آپ کو اسں طرح کے ٹرکسں ہر جگہ نظر آتے کیونکہ یہ کام کرتے ہیں۔ یہ ہمیں کلک کرنے، سبسکرائب کرنے، چیزیں خریدنے اور ان کی ویب سائٹس کی طرف لوٹنے پر مجبور کرتے ہیں۔ جتنی آپ کو ان طریقوں اور ہیراپھیری کے متعلق آگاہی ہو گی آپ اتنے ہی زیادہ محتاط ہوں گےاور اتنے ہی زیادہ انفارم ہوں گے۔

آپ بہت سے ایسے کام کر سکتے ہیں جن کی مدد سے آپ ان ایپسں سے آگے نکل سکتے ہیں۔

یہ جانیں کہ کب آپ کوکسی جانب مائل کیا جا رہا ہے۔ سب سے پہلا کام یہ ہے کہ آپ کو ان طریقوں کا پتا ہو جن کی مدد سے یہ کام کیا جاتاہے۔ ان مختلف طریقوں کے متعلق پڑھیں اور ان کو اختیار کریں

here, the Twitter feed or the hashtag .

سکرین شاٹسں لیں اور شیئرکریں جب بھی آپ کو کوئی ایسا قائل کرنے والا ڈیزائن نظر آئے تو اس کا سکرین شاٹ لیکر اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں۔ اسں میں سے ذاتی قسم کی معلومات خارج کر دیں۔ آپ کمپنیز کو بھی کہہ سکتے ہیں کہ وہ اپنی اسں طرح کے طریقے بدلیں۔

پرسکون رہیں اگر کسی پرچیز پیج پر کوئی کاؤنٹ ڈاؤن کلاک چل رہا ہے تو خود سے یہ ضرور پوچھیں کہ کیا یہ اتنا ہی ارجنٹ ہے۔ اگر آپ کسی کلک بٹن پر خود کو کلک کرتا پاتے ہیں جبکہ آپ ایسا کرنا بھی نہیں چاہتے تو اسں کلک بٹن کے الفاظ یا اسں سروسں کے رنگوں پر غور کریں جو آپ نے استعمال کئے ہیں۔ اگر آپ کنفیوز محسوسں کر رہے ہیں تو یہ مت سمجھیں کہ یہ آپ کی غلطی ہے۔ ویب سائٹ یا ایپ کی طرف سے استعمال کردہ الفاظ پر غور کریں کیونکہ ہو سکتا ہے وہ غیرواضح ہوں۔ ڈارک پیٹرنز کی اور مثالوں اور آپ اسں کو کیسے پہچان سکتے ہیں اسں کےلیے آپ آرٹیکل ،انٹرنیٹ نے مجھے یہ کرنے پر مجبور کردیا۔ دیکھ سکتے ہیں۔اور ایسے ڈیزائن جن میں کنفیوژن ہو کے متعلق زیادہ جان سکتے ہیں۔


3. میڈیا میں زیادہ رہیں

جیسا کہ آپ یہ سیکھ سکتے ہیں کہ آپ ایسے فیچرز اور ڈیزائن پر برتری کیسے حاصل کر سکتے ہیں جو آپ کو سکرولنگ اور کلکنگ کی طرف راغب کرتے ہیں ایسے ہی آپ ایسی خبروں اور پوسٹس جو آپ کو گمراہ کرتی ہیں کے متعلق زیادہ اچھا سمجھ سکتے ہیں۔

اب تک ہو سکتا ہے کہ آپ مس انفارمیشن اور فیک نیوز کے متعلق سن چکے ہوں گے۔ اگر آپ تنقیدی سوالات پوچھنے کی عادت بنا لیں تو مس انفارمیشن سے بچ سکتے ہیں اور خاص طور پر ایسی خبروں کے متعلق جو بہت زیادہ حیران کن ہو اور ان کا سچ ہونا ناممکنات میں سے ہوں۔ آپ ان کے متعلق زیادہ چوکس اور ہوشیار رہ سکتے ہیں۔

آخرکار آپ ان خبروں کے حقیقی یا جھوٹا ہونے کی تصدیق کرنا چاہیں گے خاص طور پر اگر آپ ان خبروں کو اپنے دوستوں یا خاندان کے لوگوں کے ساتھ شیئر کرنا چاہ رہے ہیں۔ آپ یہ چند سوالات پوچھ سکتے ہیں

یہ خبر کس ویب سائٹ سے لی گئی ہے؟ یہ خبر کس نے اور کب لکھی ہے؟ ہیڈلائن کے علاوہ باقی آرٹیکل میں کیا بات کی گئی ہے؟ اسں خبر میں وہ کسں سورس کا حوالہ دے رہے ہیں؟

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ یہ مسں انفارمیشن ہے اور آپ اسں کے پھیلاؤ کو روکنا چاہتے ہیں تو زیادہ تر پلیٹ فارمز پر اسں کو رپورٹ کرنے کی سہولت ہوتی ہے۔ آپ شاید اسں بارے میں بھی فیصلہ کرنا چاہیں کہ آپ اسں اکاوئنٹ کو فالو کرنا جاری رکھنا چاہ رہ رہے ہیں یا نہیں۔

فیک نیوز کے متعلق مزید جاننا چاہ رہے ہیں تو check out Turn on the Light: Find the Truth on the Internet.


4. اپنی آواز پہنچائیں اور اسے یقینی بنائیں

ے امکانات بڑھ جاتے ہیں کہ وہ اپنے کام کو بدلیں۔اگر آپ ایسی ویب سائٹسں یا ایپسں کے عادی اور قائل کرنے والے ڈیزائنز یا مسں انفارمیشن سے ناخوشں ہیں جنہیں آپ استعمال کرتےہیں تو آپ انہیں ای میلز بھیج سکتے ہیں یا ان کے ٹویٹسں لکھ سکتے ہیں اور انہیں بتا سکتےہیں آپ ان کے اسں کام سے اتفاق نہیں کرتے۔ جب کمپنیوں پر ان کے سب سے قیمتی اثاثے یعنی ان کے گاہکوں کی طرف سے پریشر آتا ہے تو اسں ک

اگر آپ کو محسوسں ہوتا ہےکہ آپ کے فیڈبیک پر زیادہ توجہ نہیں دی جا رہی تو آپ ایک بہت پائیدار کام کر سکتے ہیں اور وہ یہ کہ آپ کوئی دوسری ویب سائٹ یا ایپلیکیشن استعمال کریں۔ اگر آپ نے کسی ویب سائٹ یا ایپلیکیشن جو کہ آپ استعمال کرتے ہیں کے متعلق بتایا ہے کہ آپان سے کسی وجہ سے ناخوشں ہیں اور آپ اسں کو استعما؛ کرنا چھوڑ دیں اور بہت سارے لوگ یہ کام کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ اسں کو نوٹسں نہ کریں۔

ڈیجیٹل ڈیزائن ٹرکسں کے متعلق مزید آگاہی کے لیے آپ مندرجہ ذیل لنک ضرور دیکھیں انٹرنیٹ نے مجھے یہ کرنے پر مجبور کیا۔ کنفیوزنگ ڈیزائن کے متولق وضاحت حاصل کریں


5. اسں کو بھیلائیں

دوسرں تک پہنچائیں یہ ایک ایسی ٹپ ہے جو ہم بآسانی بھول جاتے ہیں لیکن اسں کا بہت زیادہ اثر ہو سکتا ہے۔ اپنے دوستوں اور ساتھ کام کرنے والوں کو ان چیزوں کے متعلق بتائیں جو آپ نے نوٹسں کی ہیں اور ان سے بھی درخواست کریں کہ وہ اسں ڈیٹوکسں کا حصہ بنیں

ہر کوئی فون کے ساتھ اپنی عادات کو ٹھیک رکھنے میں مشکل کا سامنا کرتا ہے۔ اہم یہ ہے کہ آپ ایسے طریقے ڈھونڈ سکیں جو آپ کو ٹھیک لگیں اور آپ کے لائف سٹائل کے مطابق بھی ہوں۔ آپ تجربات جاری رکھیں جب تک کہ آپ کو ایسا طریقہ نہ مل جائے جو آپ کے لیے ٹھیک ہو ۔ اسں کے بعد اپنی عادات کو وقت کے ساتھ آنے والی تبدیلیوں کے ساتھ ہم آہنگ کریں۔ ایسا کوئی ایک سلوشن دستیاب نہیں ہے جو سب کے لیے ٹھیک ہو۔ اور آخر میں اپنی ٹیکنالوجی چوائسسز کے متعلق دوسروں کو بتائیں۔ مثال کے طور پر آپ رات آٹھ بجے کے بعد ہر روز میسجز ایپسں پر دستیاب نہیں ہوں گے کیونکہ آپ سکرین فری روٹین کا آغاز کر رہے ہیں۔ اپنی فیملی اور دوستوں کو بتائیں تاکہ وہ میسجز کی بجائے آپ کو کال کر سکیں۔ ڈائیلاگ کو جاری رکھیں اور سوالات پوچھتے رہیں اسں طرح آپ ایک متوازن زندگی گزار سکتے ہیں جو کہ آپ کو سوٹ کرتی ہے۔

اگر ان اقدامات نے آپ کو فائدہ پہنچایا ہے اور زیادہ متوازن محسوسں کر رہے ہیں تو کیوں نہ یہ کوششں کی جائے۔ سمارٹ فون سمارٹ عادات کا تقاضا کرتے ہیں?

آخری تازہ کاری: 6/18/2020